ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آشرم کے بابا نے گیارہ سالہ طالب علم کو قتل کیا قابلِ اعتراض حالت میں دیکھنے کی پاداش میں جان گنوانی پڑی

آشرم کے بابا نے گیارہ سالہ طالب علم کو قتل کیا قابلِ اعتراض حالت میں دیکھنے کی پاداش میں جان گنوانی پڑی

Tue, 02 Jan 2018 20:10:22    S.O. News Service

شاہ جہاں پور، 2؍جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جب کوئی قابل اعتراض حالت میں ہو تو اس وقت چاہیے کہ اپنی آنکھیں موند لے اور احوال سے خود کو اجنبی بنالے ، مگر شاید اس گیارہ سالہ بچے کی قسمت خراب تھی جس نے آشرم کے ایک ڈھونگی بابا کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا اور پھر اس شیطان صفت بابا نے طیش میں آکر گیارہ سالہ معصوم بچے کو آلہ قتل سے واصل بحق کر دیا ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شاہ جہاں پور ضلع میں ایک ڈھونگی بابا نے 11 سالہ لڑکے کو درانتی سے حملہ کرکے موت کی نیند سلادی اس وقت کہ جب اس معصوم نے اس شیطان صفت ڈھونگی بابا کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) سبھاش چندر نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ 31 دسمبر کو تھانہ کٹرا کے پیپری کلاں گاؤں میں مینتھا پلانٹ احاطے سے چوتھی کلاس کے 11سالہ طالب علم امیت کی لاش برآمد کی گئی تھی ۔ جس کا قتل تیز ہتھیار سے کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ا س واقعہ کے تحت پولیس نے گاؤں میں ہی واقع ایک آشرم میں رہنے والے بابا سوآ لال کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ چل رہی ہے ۔گاؤں باشندگان کے مطابق ا س تفتیش میں اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ گاؤں کی ہی ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ معصوم گیارہ سالہ امیت نے بابا کو اس عورت کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا ۔ راز کے انکشاف کے خوف سے بچہ کو درانتی سے حملہ کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔


Share: